گھرگھر تعلیم پہنچانامدار س بورڈ کا اہم فریضہ:مولانایعقوب

سہارنپور27 اپریل (احمد رضا) مدارس اسلامیہ اور تبلیغی نصاب نے ہی اس ملک کی تعمیر وترقی اورعوام الناس کو دینی،عصری اور اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک کی وفاداری کی شاندار تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے جب کہ عام ہندوستانیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے مگر اسکے بعد بھی یہ کام مدارس الامیہ اور دیگر جماعتیں انجام دے رہی ہیں کیونکہ حکومتیں ہمیں کلی طور پر تعلیمی مراعات فراہم کرانے میں ناکام بنی ہوئی ہیں جبکہ مدارس اسلامیہ اس عوامی بیداری اور اخلاقی تعلیمی تحریک میں ہمیشہ ہی حکومت کی معاون رہی ہیں؟ قابل قدر مسلم اسکالر عالم دین مولانا یعقوب بلند شہری چیئر مین آل انڈیا دینی مدارس بورڈنے کہاکہ مدارس اسلامیہ قوم کے نونہالوں کوبہتر دینی، عصری اور اخلاقی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ طالبات اور طلبہ کو ہنرمندبنانے کی ذمہ داری گزشتہ کافی سالوں سے نبھارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا مسلمان ہمیشہ سے اپنے ملک کا وفادار رہاہے اور ملک کی تعمیر وترقی میں اہم رول اداکرتاآرہاہے ہندوستان کی تاریخ شاہد ہے کہ ملک کے تئیں مسلمانوں نے ہمیشہ وفاداری کے ساتھ ساتھ گراں قدر قربانیاں دے کر اس ملک کو اپنے خون سے سینچاہے اوراس ملک کو آزاد کرانے میں سب سے پہلے آزادی کابگل مسلمانوں کے عظیم کردار والے اکابرین نے ہی بجایاتھا۔مولانامحمدیعقوب بلندشہری نے کہاکہ ہماری تعلیمی بیداری تحریک کو آل انڈیادینی مدارس بورڈ پورے ملک میں ہر طبقہ تک ہر گھر میں پہنچانے کا عملی کام اجنام دے رہاہے اور ہمارا یہ علمی کاروان مستقبل میں ہمارا یہ پیغام گھرگھر لے کر جائے گا اورلوگوں کوتعلیم کے تئیں اور ملک کی حب الوطنی کے لئے بیدار کرے گا۔آل انڈیادینی مدارس بورڈ اس تحریک کو کارواں کی شکل میں پورے ملک میں چلا سالہاسال سے لگاتار جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ بورڈ کا مقصدقوم کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور تعمیرملک وملت کے تیار کرناہے انہوں نے کہاکہ آج مسلمان قوم تعلیم کے معاملے میں پسماندہ ہے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اورملک بھرمیں گھرگھرجاکر تعلیم کے چراغ روشن کرنابورڈ کا بنیادی مقصدہے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئرمین مولانا یعقوب بلندشہری نے بتایاکہ جامعۃالطیبات حبیب گڑھ میں تقریباًقوم کی ۱۰۰۰ (ایک ہزار)طالبات زیرتعلیم ہیں مولانا نے فرمایا کہ قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت کا فرض ہے آج خداکا فضل ہے کہ جامعۃالطیبات قرآن پاک کی اس تعلیم کو عام کرتے ہوئے قوم کی بچیوں کو علم حاصل کرنے میں بھرپور تعاون دے رہاہے؟ تمام طالبات کو ڈسپلین کے ساتھ ساتھ دینی اور دنیوی تعلیم سے روشناس کیاجارہاھے قرآن پاک کی تعلیم کا مقصد اصلاح معاشرہ اور امن کے ساتھ زندگی گذارناہے قرآن مقدس میں بدامنی اورفساد کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے ؟مولانا یعقوب بلندشہری نے بتایاکہ جامعۃالطیبات سے ابھی تک سیکڑوں بچیاں تعلیم حاصل کرکے قوم کی خواتین کو بیدارکرنے کا کام انجام دے رہی ہیں آپ نے فرمایاکہ ہم نے جس مقصد سے ایک عرصہ قبل جامعۃ الطیبات کی جو بنیاد رکھی تھی آج ہمیں اس مقصد میں بھرپور کامیابی مل رہی ہے ۔ مولانا نے فرمایاکہ جامعۃالطیبات کا مقصد آج سے دس سال قبل ہم نے یہ طے کیاتھا کہ ہم طیبات کا قیام کرکے قوم کی بچیوں کو دینی اور دنیوی تعلیم سے آراستہ کریں اور قوم میں پنپ رہے ناامیدی کے ماحول کو ختم کرکے بالخصوص قوم کی خواتین میں ہمت وحوصلہ کے ساتھ بیداری پیداکریں مولانا یعقوب بلند شہری نے فرمایا کہ آج اللہ کا کرم ہے کہ ہمیں اپنے اس مقصد میں کامیابی ملنا شروع ہوگئی ہے اترپردیش کے علاوہ اتراکھنڈ ،ہماچل ،ہریانہ،اور پنجاب سے بھی طالبات جامعۃالطیبات میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آرہی ہیں مولانا مولانا یعقوب بلندشہری نے فرمایا کہ قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت کا فرض ہے آج خداکا فضل ہے کہ جامعۃالطیبات قرآن پاک کی اس تعلیم کو عام کرتے ہوئے قوم کی بچیوں کو علم حاصل کرنے میں بھرپور تعاون دے رہاہے اور قوم کی بچیوں کو دینی تعلیم دے کر اصلاح معاشرہ کے لئے تیار کررہاہے ایک اور سوال کے جواب میں آل انڈیادینی مدارس بورڈ کے چیئرمین مولانا یعقوب بلندشہری نے فرمایا کہ آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے تحت پورے ملک میں سیکڑوں مدرسے چلائے جارہے ہیں ہمارے مدرسوں کا مقصد قوم کے لوگوں کو ملک کی وفاداری کے ساتھ ساتھ اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کے لئے بیدار کرنا ہے مولانا نے فرمایاکہ قرآن پاک کی تعلیم سب سے اعلیٰ ہے ہمارے مدارس قرآن پاک کی تعلیم کو ہی عام کرنے کا کام انجام دے رہے ہیں قرآن پاک کی تعلیم کا مقصد اصلاح معاشرہ اور امن کے ساتھ زندگی گذارناہے قرآن مقدس میں بدامنی اورفساد کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔مولانا نے فرمایاکہ ہمارے مدارس کا مقصدقرآن کی تعلیم کو عام کرنااور قرآن کی تعلیم کے ذریعہ قوم کے بچوں اور بچیوں کو قرآن کی تعلیم دے کر قوم کے لئے ایک تاریخ ساز شخصیت بناناہے ۔مولانا نے زور دیکر کہا کہ قوم کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی اور دنیوی معلومات کے لئے ہر حالت میں دینی تعلیم سے اور دینی مدارس سے جوڑ کر دین اور دنیا میں فیض حاصل کریں۔ آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے چیئرمین مولانا یعقوب بلندشہری نے آج ایک گفتگو کے درمیان فرمایا کہ آل انڈیادینی مدارس بورڈ جس صاف نیتی کے ساتھ قوم کی خدمت انجام دے رہاہے وہ ایک تاریخ ساز کارنامہ ہے معروف عالم مولانا یعقوب بلندشہرینے بے باک الفاظوں میں آل انڈیا دینی مدارس بورڈ اور جامعۃالطیبات جس بے لوث ڈھنگ سے قوم کی بچیوں کو دینی اور دنیوی تعلیم سے آراستہ کرنے کا کام انجام دے رہے ہیں وہ قوم کی سربلندی کے لئے سب سے اہم کام ہے مولانا نے کہا کہ آج ملک میں بالخصوص پورے عالم میں مسلمانوں کی تباہی اور تنزلی کا سبب ہی اللہ اور اللہ کے رسول کی تعلیم سے دوری ہے مولانا نے کہاکہ ہم پر لازم ہے کہ ہم اللہ اور اللہ کے پیارے رسول کی اطاعت اپنے اوپر مقدم کریں اور اپنے بچوں اور اپنے بچیوں کو سب سے پہلے قرآن کی تعلیم سے روشناس کرائیں مولانایعقوب بلندشہری نے کہاکہ ملک کے مسلمانوں کا یہ پہلا فرض ہے کہ وہ قرآن پا ک کو اپنا امام تسلیم کرتے ہوئے بنی اکرم ؐ کی سیرت سے اپنی دنیاوی زندگی اور آخرت کو کامیاب بنا ئیںآپ نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ ہم سب قرآن کی تعلیم کو اور نبی اکرم ؐ کی تعلیم کو عام کریں اوراپنی قوم کی صفوں میں اتحاد پیداکریں۔ مولانایعقوب بلندشہری نے بیباک لہجہ میں فرمایاکہ دینی مدارس بورڈ نے بر صغیر میں لوگوں کو بیدار کر نے اور لوگوں کو حب الوطنی اور ملک کی وفاداری کے لئے لوگوں کو بیدار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک کے مسلمانوں کی تعلیمی،سماجی اور اقتصادی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے؟