نئی دہلی13اپریل(آئی این ایس انڈیا) بین الاقوامی باکسنگ یونین(اے آئی بی اے)کی ناراضگی سے بچنے کے لئے ہندوستانی منتظمین نے نئے مجوزہ قومی ادارے کو باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا نام دینے پر متفق ہو کر شاید سمجھوتہ کر لیا ہے۔کھیل کا انتظام سنبھال رہی اے آئی بی اے کی طرف سے مقرر ایڈہاک کمیٹی نے کہاکہ ہمارے باکسر کی سہولت کے لئے مکمل طور پر سلیکشن فیڈریشن ہونے کی وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اور بین ریاستی سطح پر ہندوستان کی واپسی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے 36ہندوستانی مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں سے 33نے ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن کی رکنیت کے لئے درخواست دی ہے۔ہندوستان کے پاس نیا فیڈریشن بنانے کے لئے 14مئی تک کا وقت ہے۔ایسا کرنے میں ناکام رہنے پر اے آئی بی اے نے دھمکی دی ہے کہ وہ اگست میں ہونے والے ریو اولمپکس میں حصہ لینے سے ملک کے باکسر کو روک دے گا۔اب تک صرف ایک ہندوستانی باکسرشیو تھاپا (56 کلوگرام)نے ریو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ مرد اور خواتین باکسر دونوں کا ایک ایک کوالیفائنگ مقابلہ بچاہے۔اے آئی بی اے کے سخت رخ کے درمیان ہندوستانی منتظمین نے سات اپریل میں دارالحکومت میں ہندوستانی کھیل اتھارٹی کے ڈائریکٹر اجیتی سرانیواس کے ساتھ ملاقات کی تھی،کافی بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کولکاتہ میں 16اپریل کوملاقات کریں گے جہاں نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ایڈہاک کمیٹی کے صدر کشن نرسی نے کہاکہ چیزیں اچھی نظر آ رہی ہیں،دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔کولکاتہ میں ہونے والی میٹنگ میں کچھ ٹھوس ہونا چاہئے اورفیڈریشن کا قیام آرام سے ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ چیزوں کے بارے میں اے آئی بی اے کو معلومات دی گئی ہے اور وہ قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں باکسنگ فیڈریشن بنانے کی تیاری شروع
