پٹنہ 29 اپریل ( طارق حسن): بہار کے بعد اب نیپال میں پی ایم مودی و بہار کے سی ایم نتیش کمار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ نیپال میں منعقد لمبنی تقریب میں حصہ لینے کیلئے پی ایم مودی اور بہار کے وزیراعلیٰ دونوں کو دعوت ملی ہے۔ اس پروگرام میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون بھی موجود رہیں گے۔ بدھ پورنیما کے موقع پر 21 مئی کو دونوں سیاسی رہنما ایک ساتھ ڈائس پر نظر آئیں گے۔ یہ دوسرا موقع ہوگا جب پی ایم نریندر مودی اور سی ایم نتیش کمار ایک ساتھ ڈائس پرنظر آئیں گے۔ حالانکہ غیر ملک میں پہلی بار ایسا ہوگا۔ اس پروگرام میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون کے علاوہ بھارت ،نیپال اور چین کے وزراء اعظم کے ساتھ ساتھ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
21 مئی کوپھر ایک ڈائس پر نظر آئیں گے نتیش اور مودی
