اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ 2 اکتوبر سے

بینک منصوبے کے نفاذ میں مکمل تعاون کریں اور 15 ستمبر سے پہلے سبھی تیاریاں پوری کرلیں:نتیش

پٹنہ 25 مئی (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ بہار میں آئندہ 2 اکتوبر سے 12 ویں کلاس پاس طلبا کیلئے کریڈٹ کارڈ منصوبہ شروع کردیا جائے گا۔ ریاست میں سرگرم سبھی بینکوں سے اپیل ہے کہ وہ اس کام میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ بدھ کے روز ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی کی سہ ماہی جائزہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ترقی یافتہ بہار کیلئے جو 7 عزائم تیار کئے ہیں ان کے تحت بینکوں سے جوڑ کر بارہویں کلاس پاس ہر خواہش مند طالب علم کو 4 لاکھ روپئے کا بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کا ٹرائی چلے گا۔ 2 اکتوبر سے طلبا کو اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ ملنا شروع ہوجائے گا۔