ممبئی ۔ 16 مئی (یو این این)بھارتی اداکارہ امریتا راؤ نے اپنے بوائے فرینڈ آر جے انمول سے شادی کر لی۔امریتا جنہوں نے بالی وڈ کی فلم محبتیں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا نے ریڈیو اور ٹی وی اینکر آر جے انمول سے سادگی کے ساتھ اپنے خاندان اور حلقہ احباب کے چیدہ افراد کی موجودگی میں شادی کر لی ۔ان کی ان صاحب کے ساتھ گذشتہ سات سال سے دوستی تھی تاہم اس سے قبل انھوں نے اس کا ذکر کبھی عوامی سطح پر نہیں کیا تھا اور اس دوستی کو راز رکھا۔امریتا نے کہا ہے کہ وہ اپنی شوبز مصروفیات سے فارغ ہو کر اپنی شادی کی شاندار دعوت دیں گی جس میں سب کو بلایا جائے گا۔
امریتا راؤ نے اپنے بوائے فرینڈ آر جے انمول سے شادی کر لی
