اکشرپٹیل کی کارکردگی بے مثال: مرلی وجے

راج کوٹ2مئی(آئی این ایس انڈیا)کنگز الیون پنجاب کے نئے کپتان مرلی وجے نے کل یہاں انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنز کے خلاف ٹیم کی 23رنز کی فتح کے دوران بائیں ہاتھ کے اسپنر پٹیل کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیا ہے۔اکشر نے آئی پی ایل9کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی جس سے پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے چل رہی پنجاب کی ٹیم الٹ پھیر کرتے ہوئے ٹاپ پر چل رہے لائنس کو شکست دینے میں کامیاب رہی۔ڈیوڈ ملر کی جگہ ٹورنامنٹ کے درمیان میں کپتان مقرر کئے گئے وجے نے کہا کہ اکشرپٹیل کو کریڈٹ دیا جانا چاہئے۔گزشتہ میچوں میں وہ دباؤ میں تھا،یہ اکشر کی شاندار کارکردگی ہے۔پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی لیکن اس کے بعد اس نے لائنس کو نو وکٹ پر 131رن پر روک دیا۔اکشر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت چار ایور میں 21رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔کل کی فتح کے بارے میں وجے نے کہا کہ ہم نے گزشتہ کچھ میچوں میں کھیل کے چھوٹے پہلوؤں پر ناکام رہے تھے،یہ جیت آنی طے تھی کیونکہ ہماری ٹیم میں اعلی سطح کے کھلاڑی ہیں۔وجے نے اس سے پہلے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 41گیندوں میں 55رن بنائے تھے۔وجے نے 32رنز دے کر تین وکٹ چٹکانے والے تیز گیندباز موہت شرما اور 31رنز دے کر ایک وکٹ چٹکانے والے فاسٹ بالر سندیپ شرما کی بھی تعریف کی۔