کوشامبی28 مئی (ایجنسی): وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے سنیچر کو مورت گنج منجھن پور فورلین سڑک کا افتتاح کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کروڑوں روپئے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیادبھی رکھا۔ ان کے دورے کے سلسلے میں سماجوادی پارٹی کارکنوں میں کافی جوش وخروش تھا۔ حالانکہ اس دوران وزیراعلیٰ کی سیکوریٹی میں چوک کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ آشا بہوؤں نے سی ایم کے قافلے کو روکا اور ان کی گاڑی کے پاس پہنچ کر مظاہرہ کیا۔وزیر اعلیٰ جن منصوبوں کاآغاز کیا ان میں تحصیل منجھن پور میں رہائشی اور غیر رہائشی عمارتوں کی تعمیر ، فائربریگیڈ ،معروف پور اور بوا پور رابطہ سڑک، کوشامبی ہنوتا شاہراہ کی توسیع کاری اور گورنمنٹ آشرم آئی ٹی آئی منجھن پور اور شرمک کلیان کیندر منجھن پور شامل ہیں۔
اکھلیش نے کیافور لین سڑک کا افتتاح
