کانز۔ 16 مئی (یو این این) فرانس کے شہر کانز میں منعقدہ سالانہ فلمی میلے کے ریڈ کارپٹ پر اداکارہ ایشوریا رائے کی کاسنی لپسٹک ٹوئٹر پر گرما گرم موضوع بحث بن گئی کسی نے مذاق اڑایا اور کسی نے ایشوریا کے منفرد فیشن کو سراہا ،کسی نے کہا ایشوریا بلیک کرنٹ آئس کریم لگ رہی ہے،کسی نے کہا کہ جیسے اس نے کتھا چبایا ہو،اور کسی نے ایش کے ہونٹوں کو ’’آ کس آف سمرف‘‘قرار دیا تاہم ایش نے سب کو پچھاڑتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے وہ ایک پیشہ ور اداکارہ ہے جس کا مقصد لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہنا ہے چاہے کاسنی لپس ٹک ہی کیوں نہ ہو،وہ فیشن کو انجوائے کرتی ہیں۔ایش وریا فلم’’فرام دی لینڈ آف دی مون‘‘کے پریمیئر پر ریڈ کاپٹ پر آئی تھیں انھوں نے نہایت خوبصورت آف وائٹ رنگین کڑھائی والا گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جس کے ساتھ ہلکی کاسنی لپسٹک لگائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ ہر کیمرے کی زد میں آئیں۔انھوں نے اپنی آنے والی فلم’’سربجیت‘‘کی کاسٹ کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔
ایشوریا رائے بچن کی کاسنی لپسٹک ٹوئٹر پر گرما گرم موضوع بحث
