بچوں کے پکوان

ایزی آئس کریم

اجزاء: ٹھنڈا دودھ۔1/2کپ ، ونیلاایسنس ۔1کھانے کا چمچہ ، سوئٹنڈ کنڈینسڈملک 1کین( 14اونس) ، نمک ۔1چٹکی ، کریم۔2کپ
ترکیب:1/2کپ ٹھنڈے دودھ میں 1کھانے کا چمچہ ونیلا ایسنس ، 1کیں سوئٹنڈ کنڈینسڈ ملک اور چٹکی بھر نمک شامل کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ اب 2کپ کریم الیکٹرک مکسر کی مدد سے اچھی طرح پھینٹیں اوراس میں دودھ والاآمیزہ شامل کردیں۔ اچھی طرح ملاکرتیا ر آمیزہ ائیر ٹائٹ ڈبے میں ڈالیں اور 4گھنٹے کے لیے فریز کردیں۔ 2سے 3گھنٹے بعد یا جب ائسکریم کناروں سے جمنے لگے تو فریزر سے نکال کرایک بار پھینٹیں اور دوبارہ فریزر میں رکھ دیں۔

سکریٹ کسز کوکیز

اجزاء:مکھن۔آٹھ اونس ، چینی۔آدھا کپ ، ونیلا۔ایک چائے کا چمچہ ، میدہ۔1۔3/4کپ ، کٹے ہوئے اخروٹ۔3/4کپ ، کسز ملک چاکلیٹ۔36عدد ، آئیسنگ شوگر۔ڈسٹنگ کے لئے
ترکیب: پہلے آٹھ اونس مکھن ،آدھا کپ چینی اور ایک چائے کا چمچہ ونیلا کو بیٹ کرلیں ،یہاں تک کہ وہ فلفی ہوجائے۔اب اس میں 1۔3/4کپ میدہ اور 3/4کپ کٹے ہوئے اخروٹ ڈالیں۔پھر ہلکی رفتار پر بیٹ کریں ،یہاں تک کہ وہ ڈو جیسی شکل میں آجائے۔اب اسے ایک گھنٹے کے لئے ٹھنڈا کر لیں۔اب 36عدد کسز ملک چاکلیٹ کے ریپر ز ہٹا دیں۔اس کے بعد اوون کو 190cپر گرم کریں۔ڈو میں سے ایک کھانے کا چمچہ ڈو لے کر ٹرے پر رکھیں اور اس میں چاکلیٹ ڈال کر ڈو سے کور کرلیں۔پھر اسے بارہ منٹ کے لئے بیک کریں ،یہاں تک کہ وہ کوکیز بیک ہوجائیں۔اب انہیں ٹھنڈا کر کے آئیسنگ شوگر کے پاوڈر میں رول کر لیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

گِل اے فردوس

اجزاء : دودھ۔ایک لیٹر ، ہرا رنگ۔چند قطرے ، کسٹرڈ پاوڈر۔ایک کھانے کا چمچہ ، کھویا۔ آدھا کپ ، ملائی۔آدھا کپ، چینی۔ایک کپ ، پسی ہری الائیچی۔آدھا چائے کا چمچہ ، کدوکش پمپکن۔دو کپ
ترکیب: پہلے ایک لیٹر دودھ اور دوکپ کدوکش پمپکن کو ملا کر دس منٹ کے لئے ابال لیں۔اب اس میں ایک کپ چینی، آدھا کپ کھویا اور آدھا کپ ملائی شامل کر کے پکائیں کہ وہ گاڑھا ہوجائے۔پھر اس میں 1/4 کپ ٹھنڈے دودھ میں حل کیا ہوا ایک کھانے کا چمچہ کسٹرڈ پاوڈر ڈالیں اور مسلسل چلائیں ،یہاں تک کہ مکسچر گاڑھا ہوجائے۔آخر میں چند قطرے ہرا رنگ اور آدھا چائے اک چمچہ پسی ہری الائیچی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔