بچوں کے پکوان

سکریٹ کسز کوکیز
اجزاء: مکھن۔آٹھ اونس ، چینی۔ آدھا کپ ، ونیلا۔ایک چائے کا چمچہ ، میدہ۔1۔3/4کپ ، کٹے ہوئے اخرو ٹ۔ 3/4کپ ، کسز ملک چاکلیٹ۔36عدد ، آئیسنگ شوگر۔ڈسٹنگ کے لئے
ترکیب: پہلے آٹھ اونس مکھن ،آدھا کپ چینی اور ایک چائے کا چمچہ ونیلا کو بیٹ کرلیں ،یہاں تک کہ وہ فلفی ہوجائے۔اب اس میں 1۔3/4کپ میدہ اور 3/4کپ کٹے ہوئے اخروٹ ڈالیں۔پھر ہلکی رفتار پر بیٹ کریں ،یہاں تک کہ وہ ڈو جیسی شکل میں آجائے۔اب اسے ایک گھنٹے کے لئے ٹھنڈا کر لیں۔اب 36عدد کسز ملک چاکلیٹ کے ریپر ز ہٹا دیں۔اس کے بعد اوون کو 190cپر گرم کریں۔ڈو میں سے ایک کھانے کا چمچہ ڈو لے کر ٹرے پر رکھیں اور اس میں چاکلیٹ ڈال کر ڈو سے کور کرلیں۔پھر اسے بارہ منٹ کے لئے بیک کریں ،یہاں تک کہ وہ کوکیز بیک ہوجائیں۔اب انہیں ٹھنڈا کر کے آئیسنگ شوگر کے پاوڈر میں رول کر لیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔
ریڈویلویٹ کپ کیکس ود کریم چیز فروسٹنگ
اجزاء: میدہ۔2/1۔2کپ ، چینی۔2/1۔1کپ ، بیکنگ سوڈا۔ایک چائے کا چمچہ ، نمک۔ایک چٹکی ، کوکوپاؤڈر۔3کھانے کے چمچے ، تیل۔2/1۔1کپ ، انڈے۔2عدد ، فوڈکلر۔(لال) 2کھانے کے چمچے ، سرکہ۔ایک چائے کا چمچہ ، ونیلا ایسنس۔ایک چائے کا چمچہ
کریم چیز فروسٹنگ کے لئے: کریم چیز۔2کپ ، مکھن۔1کپ ، ونیلا ایسنس۔ایک چائے کا چمچہ ، کاسٹر شوگر۔4کپ
ترکیب: اوون میں 20سے 25 منٹ تک بیک کرلیں۔
کریم چیز فروسٹنگ کے لئے: ایک بڑے باؤل میں چیز، مکھن اور ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں۔ اب اس میں چینی شامل کرکے بیٹ کرلیں۔جب فلٹی ہوجائے تواسٹرابریز کے ساتھ سرو کریں۔ اوون کو 180ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔ کپ کیکس کو پین میں ڈالیں۔ ایک مکسنگ باؤل میں میدہ، چینی، بیکنگ سوڈا ، نمک اور کوکو پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ ایک الگ باؤل میں تیل، بٹر ملک، انڈے، فوڈ کلر، سرکہ اور ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کرلیں۔ ا ب اس میدے کا مکسچر ملا دیں اور کپ کیکس میں ڈال دیں۔
ایرانی ملک سوئٹ
اجزاء: دودھ۔2/1کلو ، چینی۔2/1کپ ، کْٹی چھوٹی الائچی۔2/1چائے کا چمچہ ، کیوڑا ایسنس۔چند قطرے ،کارن فلور۔2۔3کھانے کے چمچے ، زعفران۔ایک چٹکی ، بادام۔گارنش کے لئے
ترکیب: پہلے پین میں 2/1کلودودھ اور 2/1کپ چینی کو اْبال لیں۔چینی حل ہوجائے تو اس میں 2/1چائے کا چمچہ کٹی چھوٹی الائچی اور چند قطرے کیوڑا ایسنس شامل کرکے مکس کرلیں۔ پھر 2۔3 کھانے کے چمچے کارن فلور کو شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور اتنا پکائیں کہ آمیزہ گاڑھا ہوجائے اب اسے ڈش میں نکالیں۔پھر بادام اور ایک چٹکی زعفران سے گانش کرکے سرو کریں۔