رانچی 30 مئی (معیز الدین خان) جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لئے ہونے والے انتخاب کو لے کر سوموار کو بی جے پی امیدوار مختار عباس نقوی نے اپنا پرچہ داخل کیا ۔وہیں جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے بسنت سورین کو اپنا امیدوار اعلان کیا ہے بسنت جے ایم ایم سپریمو شیبو سورین کے چھوٹے بیٹا ہیں ۔وہ کل پرچہ داخل کریں گے مختار عباس نقوی نے پرچہ نامزدگی سے پہلے وزیراعلیٰ رگھور داس سے ملاقات بھی کی پرچہ نامزدگی کے دوران رگھور ور داس ان کے ساتھ ہی تھے سابق میں اٹکلوں کا بازار گرم تھا کہ ایم جے اکبر کو ہی بھاجپا اپنا امیدوار بنائے گی لیکن اچانک اتوار کو مختار عباس نقوی کے نام کے اعلان سے بھاجپا لیڈران بھی حیرت زدہ ہیں غور طلب ہے کہ جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لئے 11 جون کو انتخاب ہونے والے ہیں اور 81 ممبران جھارکھنڈ اسمبلی میں ایک سیٹ برسر اقتدار بھاجپا اتحاد کے کھاتے میں جانا طے ہے حالانکہ برسر اقتدار اتحاد کے ذریعہ حزب اختلاف میں اتحاد نہیں ہونے پر دوسرے امیدوار کو بھی حمایت دیا جا سکتا ہے جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا ایم پی ایم جے اکبر اور کانگریس کے دھیرج پرساد ساہو کی مدت کار آئندہ جولائی میں ختم ہونے کی وجہ کر انتخاب ہونے جارہا ہے ذرائع کے مطابق ایم جے اکبر کا نام آخری وقت میں کٹا بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ رگھور ور داس نے پچھلے دنوں دلی دورے کے دوران پارٹی کے اعلیٰ لیڈران سے راجیہ سبھا انتخاب کو لے کر گفتگو کی تھی ادھر حزب اختلاف میں ایک ساجھا امیدوار ہوگا یہ طے ہو چکا ہے یہ بھی طے ہو چکا ہے کہ کانگریس امیدوار نہیں دے گی جے ایم ایم کا ہی امیدوار ہوگا ۔ پچھلے دنوں اس معاملہ میں جے ایم ایم کارگزار صدر ہیمنت سورین کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملنے گئے تھے اس میں کئی موضوع پر بات چیت ہوئی آخر کار یہ طے کیا گیا کہ کانگریس امیدوار نہیں دے گی امیدوار کا انتخاب سوموار کو جے ایم ایم لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں طے کر لیا گیا حالانکہ کانگریس کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔مگر اتنا طے ہو چکا ہے کہ کانگریس امیدوار نہیں دے گی۔
بی جے پی امیدوار مختار عباس نقوی نے داخل کیاپرچہ نامزدگی

جے ایم ایم سے بسنت سورین ہوں گے امیدوار