جان ابراہم کی ’’ ڈھشم‘‘ 29 جولائی کو ریلیز ہو گی

ممبئی ۔ 16 مئی (یو این این) بالی وڈ جان ابراہم اور جیکولین فر نینڈس کی نئی فلم’’ ڈھشم‘‘ 29جولائی کو بھارتی سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ روہیت رندھاوا کی پروڈیوس کردہ فلم کی ہدایات ساجد نادیہ والا نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی میلپ میلان نے لکھی ہے جبکہ اہم کرداروں میں ورون دھاون، جان ابراہم، جیکولین فر نینڈس اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔نادیہ والا گرینڈ سن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم’’ ڈھشم‘‘ 29جولائی کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔