ایک گناہ کے بارے میں : سب سے بڑا گناہ
ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا :یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑا گناہ کونسا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ تو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے حالانکہ اس نے تجھ کو پیدا کیا ہے، اس نے پھر سوال کیا: اس کے بعد کونسا گناہ بڑاہے؟ آپﷺ نے فرمایا : تو اپنی اولاد کو رزق کی تنگی کے ڈر سے مارڈالے، اس نے پھر سوال کیا: تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تیرا اپنی پڑوس کی عورتوں سے بدکاری کرنا‘‘ ۔ [بخاری:6001،عن ابن مسعودؓ ] طب نبوی سے علاج : بڑی بیماریوں سے حفاظت رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص ہر مہینے تین دن صبح کے وقت شہد کو چاٹے گا تو اسے کوئی بڑی بیماری نہیں لگے گی‘‘۔ [ابن ماجہ : 3450 ، عن ابی ہریرہؓ] قرآن کی نصیحت قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ’’اے ایمان والو! تم سب پوری طرح اسلام میں داخل ہوجاؤ اور شیطان کے پیچھے مت چلو یقیناًوہ تمہار ا کھلا دشمن ہے۔‘‘ سورۂ بقرہ :208