Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

اسلام

جمعیۃ علماء کے عہدیداران فعال کردار ادا کریں : مولانا اسامہ قاسمی

کانپور:۔ہندوستان کی آزادی میں اہم رول ادا کرنے والی جمعیۃ علماء ہند اپنے قیام سے ہی سماجی و ملی خدمات انجام دیتی چلی آئی ہے۔جمعیۃ علماء کے تنظیمی استحکام اور کارگزاری میں فعالیت کیلئے انتخابات ہوتے ہیں ۔ جولو گ منتخب ہوئے ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی نبھائیں ، ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء شہر کانپور کے جنرل سکریٹری مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے نئے ٹرم میں منتخب ہونے والے عہدیداران کو نصیحت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے جمعیۃ علماء کے تنظیمی استحکام پر توجہ دلاتے ہوئے اور اس کے ملی و تعمیری خدمات کا تذکرہ فرماتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہی وہ واحد تنظیم ہے جو ملک و ملت کی خدمت کیلئے ہر میدان میں نظر آتی ہے۔ جمعیۃ نے ہمیشہ مسلمانوں کے ملّی ، تعلیمی، اقتصادی مسائل ،مقدمات کی پیروی، اصلاح معاشرہ، سماج سدھار مہم، بھائی چارے کو فروغ ، نفرت کے خاتمے کے لئے اہم خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ دینی علوم کے اداروں کا قیام ، درس قرآن، درس حدیث، مسلمانو ں کے اندرعصری علوم کا فروغ ، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کو اسکالر شپ اور ان کا مالی تعاون ، فسادات و حادثات سے متاثرین کی باز آبادکاری اور راحتی فنڈ مہیا کرانے کے ساتھ مسائل شرعیہ وفقہیہ میں امت کی رہنمائی وغیرہ ۔ واضح ہو کہ مولانا انوار احمد صاحب جامعی صدر اور نائب صدر کیلئے ڈاکٹر حلیم اللہ صاحب، جناب حبیب اللہ صاحب، مولانانور الدین احمد قاسمی، مولانا محمدانیس خاں قاسمی منتخب کئے گئے۔ مولانا انیس الرحمان قاسمی کو خزانچی اور مولانا آفتاب عالم قاسمی کو محاسب چناگیا۔ صدر محترم نے مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی کوجنرل سکریٹری منتخب کیا۔ سکریٹریان میں مولانا محمد اکرم جامعی، قاری عبد لمعید چودھری، مولانا سمیع اللہ جامعی ، حامد علی انصاری، قاری انیس احمد صابری، زبیر احمد فاروقی، مولانا محمد عقیل جامعی، محمود عالم قریشی صاحبان کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس کے علاوہ اراکین عاملہ میں قاری محمد امین جامعی، ہدایت اللہ اختر نعمانی ، مولانا انعام اللہ ،مفتی عبد الرشید قاسمی، مفتی اقبال احمد قاسمی، مفتی محمد سعیدقاسمی، مولانا محمد شفیع مظاہری، قاری مجیب اللہ عرفانی، حافظ عبد الرشید، شارق نواب ، محمد انصار خان، حافظ محمد شعیب، حافظ معروف احمد، مولانا خلیل احمد مظاہری، مولانا حفظ الرحمان ، مفتی سید محمد عثمان قاسمی، مفتی اسعد الدین قاسمی، مولانا فرید الدین قاسمی، مولانا انصار احمد جامعی کا انتخاب کیا گیا۔ مدعوئین خصوصی عاملہ میں رشید احمد بابا، معید احمد کلاسک، حسیب احمد الینزا،مولانا عبد الحنان جامعی، مولانا محمد ارشد قاسمی، حافظ ولی الدین ،قادری صاحب، حافظ محمد جنیدمنتخب ہوئے۔ مولانا انوار احمد جامعیؔ نے جمعیۃ کے طریقہ کار عہدیداران وکارکنان کی ذمہ داریاں اور موجودہ حالات میں ہمارے فرائض کو واضح کرتے ہوئے جمعیۃ کے ذمہ داروں کو فعال کردار ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی ، اور انسانیت کی بنیاد پر خدمت خلق کی طرف متوجہ کیا۔

About the author

Taasir News Network