Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

جھارکھنڈ میں 57 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

رانچی 17 مئی (معیز الدین خان): جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوور داس نے لوہر دگا ضلع کے یوم تاسیس کے موقع پر منگل کو 57کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ساتھ ہی لوگوں کے درمیان 20کروڑ 73لاکھ روپئے کی جائیداد تقسیم کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گھرگھریا کانڈ کے بعد جو پولس حملے متاثر ہوئے ہیں ان کو چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے لکشمی لاڈلی منصوبہ کے مستفیدین کے درمیان 90فیصد سبسیڈی پر گائے کا پٹہ دیا اور ضلع کی ابھرتی ہوئی تیز انداز پریرنا بھگت کو دھنوش ،نیل منی لکڑا اور شنکر بھگت کو تانبے کی شیٹ عطا کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنچایتوں میں مکھیا کو انسانی وسائل کے فروغ کیلئے بااختیار بنانے کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے اور چوتھے درجے کے خالی عہدوں پر روسٹر کلیئر کرانے کے بعد آئندہ 6 مہینے میں بحالی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیواؤں کیلئے ذات ،دھرم کی رکاوٹ ختم کردی گئی ہے۔ بیواؤں کو امبیڈکر رہائشی منصوبہ سے مکان دیا جائے گا۔ ہر گاؤں میں بجلی ہو ،حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی۔

About the author

Taasir News Network