ایک اہم عمل کی فضیلت : یتیم کی کفالت پر جنت
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو کسی مسلمان یتیم بچے کے کھانے پینے کا خرچ برداشت کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اُسے جنت میں یقیناًداخل کریں گے، سوائے
اس کے کہ اس نے کوئی ایسا گناہ کیا ہو، جس پر مغفرت نہ کی جائے‘‘ ۔ ترمذی: 1917 ، عن ا بنعباسؓ
ایک گناہ کے بارے میں : غیبت کرنے کا عذاب
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب مجھے معراج کرائی گئی، تو میرا گذر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا، جن کے ناخن سرخ تانبے جیسے تھے، جِن سے وہ اپنے چہروں اور اپنے سینوں کو نوچ نوچ کر زخمی کررہے تھے؛ میں نے جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں، جو ایسے سخت عذاب میں مبتلا ہیں؟ جبرئیل علیہ السلام نے بتایا: یہ وہ لوگ ہیں جو زندگی میں لوگوں کے گوشت کھایا کرتے تھے، یعنی غیبت کرتے تھے اور ان کی عزت سے کھیلتے تھے‘‘۔ابو داؤد: 4878 ، عن انس بن مالکؓ
طب نبوی سے علاج : تلبینہ سے علاج
حضرت عائشہؓ بیمار کے لیے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ ’’تلبینہ بیمار کے دل کو سکون پہنچاتا ہے اور رنج و غم کو دور کرتا ہے ‘‘۔ [بخاری:5689] فائدہ : جَوْ (Barley) کو کوٹ کر دودھ میں پکانے کے بعد مٹھاس کے لیے اس میں شہد ڈالا جاتا ہے؛ جسے تلبینہ کہتے ہیں۔