نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائنگ میچ میں ہار کر باہر ہونے سے مایوس گجرات لائنز کے کپتان سریش رائنا نے سن رائزرس حیدرآباد کو جیت کا حقدار قرار دیا ہے ۔ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے مایوس گجرات لائنز کے کپتان سریش رائنا نے کہا کہ سنرائزرس حیدرآباد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔کپتان وارنر نے بہترین اننگز کھیلی۔162 رنز کوئی چھوٹانہیں ہے ، اس کا دفاع کیا جا سکتا تھا۔ سنرائزرس کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے ۔گجرات نے سات وکٹ پر 162 رن کا مشکل اسکور بنایا تھا لیکن حیدرآباد نے وارنر (ناٹ آؤٹ 93) کی اننگز سے 19.2 اوور میں چھ وکٹ پر 163 رنز بنا کر جیت حاصل کر لی۔رائنا نے کہا کہ اگر 17 ویں اوور کے بعد کچھ اہم وکٹ نکالنے میں کامیابی مل جاتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔شول نے اس پچ پر اچھی بولنگ کی۔ہماری نئی ٹیم ہے اور نئے مقام پر کھیلی۔ ایسا لگا ہی نہیں کہ ہم سب پہلی بار ایک ساتھ کھیل رہے ہیں ، آئی پی ایل کے پہلے سیزن کا ہمارا تجربہ کافی بہتر رہا۔
انہوں نے ٹیم کے کوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوچ ہوج سے میں نے میدان کے اندر اور باہر بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے مجھے کپتان کے طور پر نئی چیزیں کرنے کی آزادی دی۔گجرات کی ٹیم لیگ دور میں سب سے اوپر رہی تھی لیکن اس سے پہلے کوالیفائنگ میں بنگلور کے ہاتھوں اور دوسرے کوالیفائنگ میں حیدرآباد کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پہلی بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی حیدرآباد کی ٹیم کا مقابلہ 29 مئی کو بنگلور میں وراٹ کوہلی کی قیادت والی رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔
حیدرآباد جیت کی حقدار:رینا
