دسترخوانِ تاثیر

دجاج مندی
اجزاء: ثابت چکن۔ایک کلو ، مکھن۔2اونس ، تیل۔4/1کپ ، ہری الائچی۔10عدد ، کالی الائچی۔ایک عدد ، دار چینی۔2ٹکڑے ، ثابت کالی مرچ۔ایک کھانے کا چمچہ ، لونگ۔8۔10عدد ، تیز پتے۔2عدد ، چاول۔2/1کلو ، زعفران۔2/1چائے کا چمچہ ، پیلارنگ۔ایک چتکی ، پسی ہری الائچی۔2/1چائے کا چمچہ ، نمک۔ایک کھانے کا چمچہ ، کٹی پیاز۔ایک کپ ، لیموں کا رس۔2کھانے کے چمچے ، لیمن ڈرائیڈ۔1عدد
ترکیب: ایک پین میں 4/1کپ تیل اور 2اونس مکھن گرم کرکے اس میں 10 عدد ہری الائچی ، ایک عدد کالی الائچی،2ٹکڑے دار چینی، ایک کھانے کا چمچہ،ثابت کالی مرچ،8۔10عدد لونگ،2عدد تیز پتوں کو ایک کپ کٹی پیاز اور ایک کلو ثابت چکن کے ساتھ ڈال کر فرائی کریں، یہاں تک کہ چکن دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہوجائے۔ اب اس میں 6کپ پانی کو 4/1چائے کا چمچہ پسی ہری الائچی ،4/1چائے کا چمچہ زعفران، ایک عدد لیمن، ڈرائیڈ اور ایک کھانے کا چمچہ نمک کے ساتھ ڈال کر ڈھکیں اور اتنا پکائیں کہ چکن گل جائے اور ڈھائی کپ یخنی رہ جائے۔ پھر چکن کو یخنی سے نکال کر اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کریں اور ڈھک کر اتنا پکائیں کہ چاول تیار ہوجائیں۔ اب ایک چٹکی پیلا رنگ صرف چاولوں کے ایک طرف چھڑکیں اور 10منٹ دم پر چھوڑ دیں۔ اب انہیں اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر اسے پلیٹر پر نکالیں اورچاولوں پر چکن کورکھ کر سرو کریں۔ ایک چھوٹے پیالے میں ایک کھانے کا چمچہ مکھن کو باقی4/1 چائے کا چمچہ پسی ہری الائچی اور 4/1 چائے کا چمچہ زعفران کہ مکس کرکے گرم پانی میں بھگو دیں۔ پھر اس میں2کھانے کے چمچے لیموں کا رس اچھی طرح مکس کرکے چکن کے اوپر برش کردیں۔ اب اسے پہلے سے گرم اوون میں15منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
چکن فرائیڈ رائس
اجزاء: مرغی کی بوٹیاں(ابلی اور ریڑہ کی ہوئی)۔ایک پیالی ، چاول(ابلے ہوئے)3 پیالی ، شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی۔ایک عدد ، بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی)۔ایک عدد ، انڈہ۔ایک عدد ، گاجر باریک کٹی ہوئی۔2 عدد ، ہری پیاز(سبز اور سفید حصہ الگ کر دیں)۔ایک پیالی ، مرغی کی یخنی۔1/2 پیالی ، واع چسٹرشائرساس۔ایک کھانیکا چمچہ ،سفید سرکہ۔ایک کھانیکا چمچہ ، چائنیز نمک۔1/2 چائیکا چمچہ ، پسی ہوئی کالی مرچ۔1/2 چائیکا چمچہ ، سویا ساس۔2 کھانیکا چمچہ ، نمک۔ایک کھانیکا چمچہ ، تیل۔1/2 پیالی ، ہری پیاز۔سجانے کے لئے
ترکیب: دیگچی میں تیل گرم کر کے ہری پیاز کا سفید حصہ سنہری کریں، اس میں گاجر، مرغی، چائنیز نمک، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے ملالیں۔ اس میں چاول سویا ساس، وار چسٹر شائر ساس اور انڈہ ملالیں۔ اس میں باقی اجزاء ڈآل کر اچھی طرح سے ملائیں اور دم پر رکھ دیں۔ مزیدار چاولوں کو ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔
پیر ی پیری گرلڈ چکن
اجزاء : چکن ود اسکن۔(4ٹکڑے) ایک کلو ، سویا سوس۔2کھانے کے چمچے ، کالی مرچ۔3/4 چائے کا چمچہ ، لہسن کا پیسٹ۔2چائے کے چمچے ، وویسٹرشائر سوس۔2کھانے کے چمچے ، تیل۔4/1کپ ، لیموں کا رس۔4/1کپ ، نمک۔ایک چائے کا چمچہ ، پیپریکا۔2/1۔1کھانے کا چمچہ ، پیری پیری سوس۔3کھانے کے چمچے ، میٹ ٹینڈ رائزر۔1چائے کا چمچہ
ترکیب: پہلے ایک کلو چکن کے 4ٹکڑوں میں سوراخ کریں۔ اب چکن کو 2کھانے کے چمچے لہسن کا پیسٹ،2کھانے کے چمچے ووویسٹر شائر ،4/1 کپ لیموں کا رس، ایک چائے کا چمچہ نمک، 2/1۔1 کھانے کا چمچہ پیپریکا ، 3 کھانے کے چمچے پیر ی پیری سوس سے میری نیٹ کرلیں۔ پھر اس میں ایک چائے کا چمچہ میٹ ٹینڈرائز ڈال کر 2گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اسکے بعد چکن کے ٹکڑوں کو پہلے سے گرم اوون میں20 منٹ کے لئے گرل کرلیں۔ اب اسے فرائنگ پین میں نکال کرمصالحے کے ساتھ 10منٹ کے لئے پین فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائیں۔ پھر انہیں سرونگ پلیٹر پر رکھیں اور پیری پیر ی سوس کے ساتھ سرو کریں۔
ڈیمی گراس سوس
اجزاء: گائے کا گوشت۔ایک کلو ، ٹماٹر۔ایک ٹِن ، گاجر۔تین عدد ، پیاز۔دو عدد ، لہسن۔بیس جوے ، سویا سوس۔ایک کپ ، ٹمیٹو پیوری۔ایک کین ، سیب۔تین عدد ، ہری پیاز۔چار سے پانچ ڈنڈیاں ، سرکہ۔ایک کپ ، مکھن۔100گرام ، کالی مرچ۔ایک کھانے کا چمچہ ، سفید مرچ۔ایک کھانے کا چمچہ ، بادیان کے پھول۔چھ عدد ، دار چینی۔چھ عدد ، لونگ۔دس عدد ، کری پاوڈر۔آٹھ کھانے کے چمچے ، براون شوگر۔دو سے تین کھانے کے چمچے ، نمک۔حسبِ ذائقہ
ترکیب: پہلے پانچ لیٹر پانی میں ایک کلو گائے کا گوشت ،تین عدد سیب،ایک ٹِن ٹماٹر ،چار سے پانچ ڈنڈیاں ہری پیاز ،تین عدد گاجر ،دو عدد پیاز اور لہسن کے بیس جوے ڈال دیں۔اب ایک ململ کے کپڑے میں چھ ڈنڈیاں دار چینی ،دس عدد لونگ اور چھ عدد بادیان کے پھول ڈال کر ایک پوٹلی بنالیں اور اسے باندھ کر گوشت میں ڈالیں اور اسے آٹھ گھنٹے کے لئے ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب اس کی یخنی الگ کر کے باقی تمام اجزاضائع کر دیں ،پھر یخنی میں ایک کین ٹمیٹو پیوری ،دو سے تین کھانے کے چمچے براون شوگر ،حسبِ ذائقہ نمک ،ایک کپ سرکہ ،آٹھ کھانے کے چمچے کری پاوڈر ،ایک کھانے کا چمچہ کالی مرچ ،ایک کھانے کا چمچہ سفید مرچ ،100 گرام مکھن اور ایک کپ سویا سوس شامل کر کے چار سے چھ گھنٹے مزید پکائیں۔آخر میں کارن فلور ڈال کر گاڑھا کر دیں۔سوس کی شکل آجائے تو اتار لیں۔سوس تیار ہے۔