ممبئی۔ 22 مئی (یو این این) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج ‘‘کے ہدایت کار ڈی جے کروسو کو روایتی لباس ’’کرتا پاجاما‘‘ بطور تحفہ دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار کروسو نے اس تحفے کی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شئیر کی جس میں انہوں نے دپیکا پڈوکون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرتا پاجاما بے حد پسند آیا۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اپنی ہالی وڈ ڈیبیو فلم میں سرینا نامی ایک شکاری عورت کا کردار ادا کریں گی۔ فلم میں دپیکا کے ہمراہ ون ڈیزل مرکزی کردار کریں گے جواگلے سال 20 جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
دپیکا پڈوکون کا اپنی ہالی وڈ فلم کے ہدایت کار کیلئے روایتی لباس کا تحفہ
