ممبئی ۔ 14 مئی (یو این این)بالی وڈاداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کوہ پیما ڈیوڈ لیانو گونزالیز سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کوہ پیما ڈیوڈ لیانو گونزالیز جو چھ بار ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے،اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا،ان کا کہنا تھاکہ ڈیوڈ کی یہ کاوش قابل تعریف ہے،وہ ان سے ملاقات کے لئے بے تاب ہیں،یہ یقیناًان کے لئے بڑا دن ہو گا۔
دیپیکا پڈوکون کی کوہ پیما ڈیوڈ لیانو گونزالیز سے ملنے کی خواہش
