سائیکل چلانے سے صحت اچھی رہتی ہے:اکھلیش یادو

لکھنؤ20 مئی (ایجنسی): اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے کہا ہے کہ سائیکل چلانے سے صحت اچھی رہتی ہے اور ماحولیات پربھی کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اس سواری کا استعمال سبھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت سائیکل کو فروغ دینے کیلئے لگاتار کام کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ جمعہ کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ٹائمس آف انڈیا کی طرف سے منعقد لیو گرین یوپی پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ جناب یادو نے اس موقع پر اسکولی بچوں کے ساتھ خود بھی سائیکل چلائی۔