سال 2016 تقرری کا سال قراردیا گیا

غیرقانونی شراب غریب اور غیر تعلیم یافتہ لوگوں کی موت کی بڑی وجہ :رگھوورداس
رانچی 27 مئی (معیز الدین خان) غیر قانونی شراب غریب اور غیر تعلیم یافتہ لوگوں کی موت کی بڑی وجہ ہے اسے روکنا بڑی ذمہ داری کا کام ہے جو بھی کام کریں ایمانداری کے ساتھ کریں اللہ نے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا ہے خدمت کر اپنی الگ پہچان بنائیں۔ مذکورہ باتیں وزیراعلیٰ رگھو ور داس نے کہیں وہ پروجیکٹ بھون میں آبکاری اور نشہ بندی محکمہ کے منتخب کل 85 انسپکٹروں اور معاون انسپکٹروں کو تقرری نامہ دینے کے بعد انہیں خطا ب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اچھے انتظام سے ہی عوام کا یقین حاصل کیا جاسکتا ہے ہمیں تکنیک کے استعمال پر زور دینا ہوگا ایسا ایپ تیار کریں کہ لوگ غیر قانونی شراب یا غلط کام کی جانکاری گھر بیٹھے ہی دے سکیں ۔ سائنس کے اس زمانے میں تکنیک کا استعمال عوامی فلاح کے لئے کریں وزیراعلیٰ مسٹر داس نے کہا کہ سال 2016 کو تقرری کا سال اعلان کیا گیا سرکار محکمہ کے خالی عہدوں کو پر کر ترقی کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے پابند عہد ہے۔ یہ یقین ہے کہ نئے بحال شدہ نوجوان جذبہ اور امنگ کے ساتھ کام کر ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پروگرام میں چیف سکریٹری راج بالا ورما کمشنر ترقیات امیت کھرے، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار،محکمہ آبکاری اور نشہ بندی محکمہ کے سکریٹری ستیندر سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنیل برنوال سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔