سبکدوش فوریسٹ افسر کے خلاف ایف آئی آر کا حکم

رانچی 19مئی (معیز الدین خان): جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے غبن کے سبکدوش فوریسٹ افسر دیواکر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے۔ ان پر گڈا جنگلات ڈویژن میں جولائی 2007 سے جنوری 2011 کے درمیان لئے گئے ایڈوانس کا حساب نہیں پیش کرنے کا الزام ہے۔ خیال رہے کہ دیواکر سنگھ کو 70 لاکھ روپئے کا ایڈوانس مہیا کرایا گیا تھا۔ اس کے جواب میں وہ محض 6 لاکھ 22ہزار روپئے کا ہی حساب پیش کرسکے۔ تقریباََ 64 لاکھ روپئے کا حساب آج تک نہیں مل سکا ہے جو غبن کا معاملہ بنتا ہے۔