سیف علی خان کی صاحبزادی سارا بھی ’دل‘ ہار بیٹھی

ممبئی،7 مئی(پی ایس آئی)بالی ووڈاداکار سیف علی خان ہمیشہ اپنے بچوں بالخصوص سارا کے معاملے پر محتاط رہے لیکن اب انکشاف ہواہے کہ وہ بھی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔ میڈیا نے ممبئی مرر کے حوالے سے بتایاکہ سیف علی خان کی صاحبزادی سارا سیاسی شخصیت اور سابق وزیر سشیل کمارشندے کے پوتے ’ویر پہاڑیا‘ کے عشق میں مبتلاء ہوگئی ہیں ، دونوں کی ملاقات ہوئی اور پھر محبت ہوگئی۔ اب دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دونوں کی کچھ تصاویر بھی انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں جنہوں نے افواہوں کو تقویت بخشی۔ یہ تصاویر بھی خود ساراعلی خان نے شیئرکیں اور ساتھ لکھاکہ کوئی ان کے دوست کا نام کا اندازہ کرسکتاہے۔یہ بھی بتایاگیاہے کہ سارا بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور کرن جوہر فلمی گرسکھارہے ہیں لیکن اب خبروں میں آنے کے بعد سیف علی خان کے موقف کا انتظار ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چھوٹے نواب سیف علی خان نے کرینہ کپور سے دوسری شادی کی ہے اور سیف کی اولاد پہلی بیوی سے ہے۔