ممبئی: اداکار سلمان خان شادی کے سوال پر میڈیا پر برس پڑے، کہتے ہیں اگر شادی کی تو مداحوں کو فیس بک اور ٹوئٹر پر بتا دوں گا۔ بالی ووڈ میں ان دنوں موسٹ ایلیجیبل بیچولر سلوں میاں کی شادی کا چرچا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ بالی ووڈ کا یہ ہیرو اس سال اپنی ہیر لے ہی آئے گا۔ سلمان خان نے میڈیا کو شادی کے سلسلے میں والدین سے سوالات کرنے سے منع کیا، اداکار ان دنوں رومانیہ کی رہائشی دوست لولیا وینچر کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق سلمان خان اس سال اپنی سالگرہ پر سر پر سہرا سجا سکتے ہیں۔