شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں گائیڈ کے کردار میں نظر آ ئیں گے

ممبئی ۔ 24 مئی (یو این این)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں گائیڈ کے کردار میں نظر آ ئیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار امتیاز علی ان دنوں فلم ’’گائیڈ‘‘ کا ریمیک بنا رہے ہیں،ان کی برسوں سے شاہ رخ کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش تھی، جو اب جا کر پوری ہوئی ہے۔ ’’گائیڈ‘‘ کے ریمیک میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔امتیاز کی فلم ایک گائیڈ اور ایک سیاح کے دلچسپ سفرنامے پر مبنی ہے، جو پہلے ملتے ہیں اور پھر دونوں میں پیار ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’گائیڈ‘‘ میں دیو آنند نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا اور اس کے ہدایتکار وجے آنندتھے۔امتیاز علی کی اس فلم میں شاہ رخ کے ہمراہ انوشکا شرما جلوہ گر ہوں گی۔