ممبئی ۔ 27 مئی (یو این این) بالی وڈاداکار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابراہم کی تیسری سالگرہ منائی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا ابراہم جو اسوقت مداحوں میں بے حد مقبول ہے،تین برس کا ہو گیا ،شاہ رخ نے اپنے بیٹے کی تیسری سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر منائی کیونکہ ان کے بیٹے کو چپس بہت پسند ہیں اسی لئے انہوں نے اپنے بیٹے کوچپس کے ڈھیر سارے پیکٹ تحفہ میں دیے،شاہ رخ نے بیٹے کی سالگرہ کے دن چپس کھاتے ہوئے بنائی ہوئی تصویر بھی انسٹاگرام پر جاری کی۔
شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابراہم کی تیسری سالگرہ منائی
