ایک اہم عمل کی فضیلت : خوفِ خدا میں رونا
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو آدمی اللہ کے ڈر سے روئے، اس کا جہنم میں جانا اسی طرح محال ہے، جس طرح دودھ کا تھنوں میں جانا‘‘۔ [نسائی: 3109 ، عن ا بی ہریرہؓ ] خلاصہ : جس طرح دودھ باہر آجانے کے بعد تھن میں دوبارہ جانا مشکل ہے، اسی طرح اللہ کے ڈر اور خوف سے رونے والے جہنم میں جانا مشکل ہے۔
ایک گناہ کے بارے میں : وارث کو میراث سے محروم کرنا
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے وارث کو میراث سے بھاگے گا (اور اسے میراث سے محروم کردے گا) تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جنت سے اس کی میراث ختم کردے گا‘‘ ۔ ابن ماجہ: 2703 ، عن انس بن مالکؓ
دنیا کے بارے میں : دنیا کی نعمتوں کا خلاصہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جس شخص کو صحت و تندرستی حاصل ہو، اور اپنے گھر والوں کی طرف سے اس کا دل مطمئن ہو اور ایک دن کا کھانا اس کے پاس موجود ہو، تو سمجھ لو کہ دنیا کی تمام نعمت اس کے پاس موجود ہے‘‘۔ ابن ماجہ:4141 ، عن عبید اللہ بن محصنؓ