Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

Uncategorized

علی گڑھ بچوں کا گھر ‘میں غرباء کے درمیان سامانِ رمضان تقسیم پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ بچوں کا گھر 145میں غرباء کے درمیان سامانِ رمضان تقسیم پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ29مئی(پریس ریلیز)’علی گڑھ بچوں کا گھر‘ میں جہاں یتیم بچوں کی بھرپور کفالت اور عصری و دینی تعلیم و تربیت کا نہایت عمدہ انتظام و انصرام کیا گیا ہے وہیں ہر سال ہیلپنگ ہینڈ یو .ایس.اے کے تعاون سے رمضان المبارک کے سعید و پُرنور موقع پر قرب و جوار کے سیکڑوں ضرورتمندوں کے درمیان سامانِ رمضان-چاول، دال، چنا، بیسن، سوجی ،تیل، سویاں، چینی ، چائے وغیرہ تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ نادار و غریب روزہ دار بہ آسانی روزہ کی ضرورتیں پوری کر سکیں-یہ ادارہ ہر سال یہ عظیم کارنامہ انجام دیکر غریب و نادار لوگوں کو خوشی و شادمانی کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھنے اور عید کی خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے اور غریب روزہ دار ان اشیاء کی دستیابی سے نہایت خشوع و خضوع اور دلبستگی سے روزہ کی لذتیں اور فرحتیں حاصل کرتے ہیں اور نہایت سکون واطمنان اور آسائش و بہتری کے ساتھ روزہ رکھتے ہیں -ان جملہ اشیاء کے تقسیم کی پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی صاحب نے شرکت کی اور اس پروگرام کے انعقاد پر اپنے دلی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورتمندوں کی حاجت روائی اللہ اور رسول کی خوشنودی کا باعث ہے اور ’علی گڑھبچوں کا گھر‘ کی انتظامیہ کی اِس کوشش کو سراہتے ہوئے ادارے کی ترقی کے کاموں میں سب سے دعا کی اپیل کی-اِس موقع پر انیس احمد سیوانی نے’ علی گڑھ بچوں کا گھر‘ کے چیرمین جناب امان اللہ خاں صاحب کے قومی و ملی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ جناب امان اللہ خاں صاحب اپنے سینے میں ایک دردمند دل رکھتے ہیں جس کا بیّن ثبوت ’علی گڑھ بچوں کا گھر‘ کا قیام ہے جہاں سے سیکڑوں یتیم بچے زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوکر ملک و بیرونِ ملک میں اچھی ملازمتوں پر فائز ہوکر ایک کامیاب و خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں- اِسی قومی و ملی جذبے کے تحت جناب امان اللہ خاں صاحب گذشتہ کئی برسوں سے رمضان المبارک کے حسین و جمیل موقع پرہیلپنگ ہینڈ یو.ایس.اے. کے تعاون سے ’علی گڑھ بچوں کا گھر ‘کے زیرِ انتظام علی گڑھ کے مختلف علاقوں میں رمضان کے اشیاء تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کرتے آ رہے ہیں-اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے آمین-علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری مولاناآزاد لائبریری میں منصبِ ملازمت پر فائز جناب ڈاکٹر امیرالحسن صاحب نے اِس پروگرام کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کا پروگرام اور بھی ادارے اور تنظیموں کی طرف سے عمل میں آنا چاہئے تاکہ رمضان کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ ضروتمندوں کی ضروتیں پوری ہوسکیں-مہمانِ خصوصی جناب ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی، انیس احمد سیوانی،ڈاکٹر امیرالحسن، یاسر امان اور دیگر معزز مہمانوں کے ہاتھوں سے سامان کی تقسیم عمل میں آئی -ادارے کے منتظمین جناب عبدالمنان ، نیاز احمد اورمحمد آزاد خان نے اس پروگرام کو منظم کرنے میں اہم رول ادا کیا –

About the author

Taasir News Network