آج کل لوگ ڈیسک ٹاپ کے مقابلے میں لیپ ٹاپ کو ترجیح دیتے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ استعمال میں آسان ہے اور اسے ہر جگہ لے جایا جا سکتا ہے اس میں کئی اضافی فیچر ہیں جیسے ویب کیم،بلیو ٹوتھ اور وائی فائی وغیرہ۔ اتنی خوبیوں کے باوجود اس میں ایک خامی بہت نمایاں ہے کہ اس کی بیٹری کی لائف کم ہوتی ہے۔ یہاں چند ٹپس اور ٹریکس دی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ بیٹری کی لائف بڑھا سکتے ہیں۔ لیپ ٹاپ کی سیٹینگ کو ایڈجیسٹ کریں۔ بیٹری لائف کو بڑھانے کے لئے سب سے پہلے آپ سیٹینگ کو ایڈجیسٹ کریں۔ اگر آپ کی بورڈ اور ماؤس کو استعمال کر رہے ہیں تو ان کی بیک لائٹ پاور کو جلد ختم کر دیتی ہیں۔ ان کو صرف اس وقت آن کریں جب آپ کم روشنی میں کام کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اسکرین کی برائٹنیس کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق ایڈجیسٹ کریں۔ پاور سیور موڈ سیٹینگ کو ٹرن آن کریں۔ پاورسیوینگ موڈ کے ذریعے آپ ڈیوائس کو لو پاورموڈ فنکشن پر ایڈجیسٹ کریں۔ اس موڈ پر لیپ ٹاپ کم بیٹری استعمال کرے گا۔ اسطرح بیٹری کی لائف کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ ڈیوائسز اور پورٹس جو استعمال میں نہیں ہیں انہیں نکال دیں۔ غیر ضروری پورٹس اور ڈیوائسز جو استعمال میں نہیں ہے ان کو نکال دیں۔ جیسے ایکسٹرنل ڈرائیوز، یو ایس بی ماؤس وغیرہ اور ساتھ ہی بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کی ضرورت نہیں ہے تو بند کر دیں۔ یہ بیٹری کی لائف بڑھانے کا آسان طریقہ ہے۔ ناپسندیدہ ایپس اور پروسیسس۔ نا پسندیدہ ایپس اور پروسیسس کو بند کر دیں۔ کیوں کہ کچھ ایپس پروسیسر کی پاور کو استعمال کر کے پروسیسر پر اضافی بوجھ ڈالتی ہے۔ جس کی وجہ سے بیٹری پاور ذیادہ استعمال میں ہوتی ہے۔ اسے ٹاسک مینیجر کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس طرح بیٹری کی لائف کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔۔ کم سے کم ملٹی ٹاسکینگ۔ یاد رکھیں ملٹی ٹاسکینگ جو دو یا اس سے ذیادہ ایپس اور پروسیسس میں چل رہی ہوں پروسیسر پر اضافی بوجھ ڈالتی ہیں۔ اور بیٹری پاور کو کم کرتی ہے۔ ایسے ٹاسک کو بند کر دیں۔ اس طرح ملٹی ٹاسکینگ کم ہو جائیں گے صرف وہی رہ جائیں گے جن پر آپ کام کر رہے ہوں گے۔ سٹینڈ بائے سے بہتر ہائبرنیٹ۔ اسٹینڈ بائے موڈ بیٹری پاور کو کسی حد تک بچاتا ہے۔ مگر یہ مکمل طور پر پاور کو استعمال ہونے سے نہیں روکتا یہی وجہ ہے کہ آپ کے لیپ ٹاپ کو ہائبرنیٹ کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے لیپ ٹاپ کو مکمل شٹ ڈاؤن کرے گا اور بیٹری کی لائف کو بچائے گا۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری کونٹیکٹس کو صاف کریں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ کی بیٹری کونٹیکٹس کو صاف کریں۔ تاکہ یہ بہتر طور پر چارج ہو سکے۔ اس طرح پاور ذیادہ بہتر طریقے سے ٹرانسفر ہوگا اور بیٹری لائف بڑھے گی۔ لیپ ٹاپ کو زیادہ چارج نہ کریں۔ اس بات کو اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں ایک بار اگر لیپ ٹاپ مکمل چارج ہو جائے تو پلگ نکال دیں۔ زیادہ چارج کرنا نہ صرف بیٹری کے لئے بلکہ لیپ ٹاپ کے لئے بھی نقصان کا باعث ہے۔ سسٹم کی ریم بڑھائیں۔ ریم آپ کے لیپ ٹام کی بیٹری کی لائف پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اگر کم ریم ہے تو ایپ کو زیادہ ریم کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ورچیول میموری کو استعمال کرتے ہوئے ہارڈ ڈرائیو تک رسائی حاصل کرے۔ با لاآخر یہ بیٹری کی پاور کو تیزی سے کم کرے گا تو ضرورت اس امر کی ہے کہ ریم بڑھائی جائے تاکہ بیٹری لائف کو بہتر کیا جاسکے۔