مسلمانوں کیلئے ریزرویشن کی لڑائی جاری رہے گی:اکھلیش

لکھنؤ21 مئی (ایجنسی): وزیر اعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو نے آزاد میموریل اکیڈمی کی ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اپنی حکومت کی ستائش کی اور کہا کہ ریاست کو سب سے زیادہ ڈی جی پی ہم نے ہی دیئے ہیں۔ لوگوں کو برابری کے ساتھ عزت دی ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اپوزیشن کی پارٹیاں بھی سماجوادی پارٹی کے ترقیاتی کاموں سے واقف ہیں۔ ہم نے ترقی کے معاملے میں توازن سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ حکومت کے دوران اسپتالوں میں دواؤں کا مسئلہ رہتا تھا۔ ڈاکٹروں کا قتل ہورہا تھا لیکن ہماری حکومت میں ان مسائل کا خاتمہ ہوا ہے۔ ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت شہر اور گاؤں کو ترقی کے راستے پر لائی ہے۔