نئی دہلی، 19مئی(یو ین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جیہ للیتا کواسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کو ملنے والی شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔ انہوں نے آسام میں اپنی پارٹی کے وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار سربانند سونووال کو بھی مبارک باد دی۔مسٹر مودی نے آج اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات آنے پر ٹیلی فون کرکے ان لیڈروں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ٹوئٹ بھی کیا۔وزیر اعظم نے محترمہ بنرجی سے کہا کہ میں مغربی بنگال میں آپ کو شاندار جیت کے لئے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے محترمہ جیہ للیتا کو بھی اسی طرح فون کرکے انہیں دوبارہ اقتدار میں آنے پر مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔مسٹر مودی نے آسام میں بی جے پی کی جیت کے لئے اپنی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہی پارٹی کے اعلی قیادت کو بھی ا س فتح کے لئے مبارک باد دی۔
مود ی نے ممتا، جیہ للیتا اور سونووال کو دی مبارکبا د
