میری پیاری بندھو کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہوں، پرینیتی چوپڑا

ممبئی ۔ 27 مئی (یو این این) بالی وڈاداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ وہ فلم میری پیاری بندھو کی ریلیز کی بے صبری سے منتظر ہیں۔بالی وڈاداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ ان دنوں فلم میری پیاری بندھو کی عکسبندی میں مشغول ہیں،وہ منتظر ہیں کہ فلم کی عکسبندی جلد اختتام پذیر ہو اوریہ فلم ریلیز ہو جائے،انہوں نے اس فلم میں اپنے کردار پر بے حد محنت کی ہے،امید کرتی ہیں فلم مداحوں کو پسند آئیگی،فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوشمن کھرانہ شامل ہیں،فلم کی ہدایات اکشے رائے نے دی ہے جبکہ موسیقار سچن جگر ہیں۔