پٹنہ 18 مئی (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں وزیراعلیٰ سکریٹریٹ سنواد میں 7 عزائم سے متعلق منصوبوں پر بدھ کو ایک جائزہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد سکریٹری دیہی ترقیات اورند چودھری نے بتایا کہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 7 میں سے تین عزائم ہر گھر کو نل کا پانی ، گھر تک پکی گلی ، نالیوں اور بیت الخلا کی تعمیر جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ان تینوں عزائم کے سلسلے میں محکمہ پنچایتی راج نے پرزنٹیشن دیا۔ بیت الخلا کی تعمیر اور گھر کی توقیر پر پی ایچ ای ڈی محکمہ نے پرزنٹیشن دیا۔ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ معیار سے متاثر 21300 بساوٹوں، میں دیہی پینے کے پانی کا منصوبہ محکمہ پی ایچ ای ڈی کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے علاوہ دیہی ترقیات کے وزیر شرون کما
نتیش نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا 7 عزائم کے نفاذ کا جائزہ
