رائے بریلی26مئی(آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیربرائے فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی نے آج نہرو۔گاندھی خاندان پر عوام سے وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی سیٹ پر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی جیت کافر ق 80فیصد تک کم ہو گیا۔ اسمرتی نے امیٹھی لوک سبھا علاقے میں آنے والے سلون میں واقع بس اڈے کے وشراما لے کا افتتا ح کرنے کے بعد بی جے پی کار کنوں سے کہا کہ کانگریس جو کام 60سال میں نہیں کر پائی وہ مرکز کی موجودہ نریندرمودی حکومت نے دو سال میں مکمل کر دیا۔کارکنا ن سال 2017کے اسمبلی انتخا بات کے لئے تیار رہیں۔مرکزی وزیر نے بعد میں نامہ نگارو ں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ گاندھی خاندان نے عوام سے کیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے میں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی کی جیت 80فیصد کم کر دی ہے۔اسمرتی نے ایک تیر سے کئی نشانے سادھنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کارکنوں میں اندرونی جھگڑا زورو ں پر ہے،خاندان کی سیاست سے امیٹھی کا کیا بھلا ہوگا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اتر پردیش اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دعویدار ہوں گی؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے کارکنان ہیں اور پارٹی جو بھی فیصلہ لے گی، اس پر عمل کریں گے۔آئندہ لوک سبھا انتخابات میں دوبارہ امیٹھی سے ہی الیکشن لڑنے کے امکانات پر اسمرتی نے کہا کہ اس پر بھی پارٹی کاجوفیصلہ ہوگا، وہ مضبوط ہوگا۔لوک سبھا انتخابات ہارنے کے بعد بھی امیٹھی کو لے کر پوری طرح فعال ہونے کی وجہ کے بارے میں پوچھنے پر مرکزی وزیر نے کہا کہ میں جب امیٹھی میں الیکشن لڑنے آئی تھی تب صرف اسمرتی ایرانی بن کر آئی تھی لیکن یہاں کے لوگوں کی محبت نے ہمیں دیدی بنا دیا اس لئے یہاں سے ہمارا لگاؤ بڑھ گیا ہے،یہاں کی ترقی کے لئے ہم کام کرتے رہیں گے۔ اسمرتی نے ایک اور سوال پر کہا کہ ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ بولنا ہر ہندوستانی کا پیدائشی حق ہے لیکن اسے کسی پر مسلط نہیں کیا جا رہا ہے۔