وراٹ دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ مارکیٹ ایبل کھلاڑی بنے

نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) ٹیم انڈیا کے ٹیسٹ اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نو کے فائنل میں پہنچنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی فٹ بال کھلاڑی لیونیل میسی اور دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ مارکیٹ ایبل (زیادہ آمدنی والے ) کھلاڑی بنے گئے ہیں۔کھیل کاروبار پر ریسرچ کرنے والی کمپنی اسپورٹس پرو کے مطابق درجہ بندی کی بنیاد تین سال کی مدت میں مارکیٹ میں کھلاڑی کی صلاحیت کے مطابق طے کی گئی ہے ۔اس میں پیسہ، عمر، گھریلو مارکیٹ، کرشمائی کارکردگی اور مارکیٹ میں اترنے کی خواہش شامل ہے ۔وراٹ اس سروے میں صرف این بی اے کے سب سے قیمتی کھلاڑی اسٹیفن کری اور یوئنٹس کے فرانسیسی فٹ بالر پال پوگبا سے پیچھے ہیں۔سپر بلے باز وراٹ افسانوی گولفر جارڈن سے بھی آگے ہیں۔جوکووک 23 ویں اور میسی 27 ویں نمبر پر ہیں جبکہ یوسین بولٹ 31 ویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 50 میں ہندستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں۔فارمولہ ون چیمپئن لیوس ہیملٹن 2014 میں سب سے اوپر تھے ۔اس بار آٹھویں نمبر پر رہے برازیلی اسٹار فٹبالر نیمار 2013 اور 2012 میں پہلے نمبر پر تھے ۔جبکہ 2011 میں بولٹ اور این بی اے اسٹار لیبورن جیمز 2010 میں پہلی بار بنی اس فہرست میں سب سے اوپر تھے ۔