وزیراعلیٰ سے ملا آدیواسی مہاسبھا کا نمائندہ وفد

رانچی 6 مئی ( معیزالدین خان)وزیراعلیٰ رگھورد اس سے آج آل انڈیا گھٹوار؍گھٹوال آدیواسی مہاسبھاکے نمائندہ وفد نے پروجیکٹ بلڈنگ واقع دفتر میں ملاقات کی اوربتایاکہ کلریکل بھول کی وجہ سے گھٹوار؍گھٹوال کاسٹ درجہ فہرست قبائل کے شیڈیول سے ہٹ گیاہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی کہ اس کاسٹ کوپھرسے ایس ٹی کی سوچی میں شامل کرلیاجائے ۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ رگھور داس نے پرسونل سکریٹری محترمہ نیری کھرے اورویلفیئر سکریٹری راجیوارون ایکاکوہدایت دی کی ٹی آرآئی سے رپورٹ منگا کرمرکزی حکومت کوسفارش کیلئے بلاتاخیربھیجیں۔نمائندہ وفد میں تارانند سنگھ، رام پرویش رائے ، اورگرجانند رائے شامل تھے ۔