پانی کی حفاظت عوامی بیداری کے بغیر ممکن نہیں:رگھوور

رانچی 28 مئی (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ پانی کا تحفظ عوام کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ۔ پانی کے تحفظ کیلئے عوامی حمایت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ پانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور عوام میں بیداری لاکر ہی پانی کے تحفظ اور مینجمنٹ کو یقینی بنایاجاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ آج پانی کے تحفظ کے موضوع پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی حکومت کو پانی کے بحران کا اندازہ پہلے ہی ہوگیا تھا اس لئے ہماری حکومت نے پانی کے تحفظ پر خصوصی زور دینا شروع کردیا تھا۔ حکومت کی اس پہل کا تھیم ہے کھیت کا پانی کھیت اور گاؤں کا پانی گاؤں میں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانی بچاؤ مہم کے تحت پوری ریاست میں 15 جون تک ایک لاکھ ڈوبھا بنانے کانشانہ ہے۔ اس کے تحت پورے سال میں 5 لاکھ ڈوبھا بنائے جائیں گے۔ ساتھ ہی 2000 سے زیادہ تالابوں کی درستگی کا کام کیا جارہا ہے۔ ریاست کے 9 بڑے آبی ذخائر کو گہرا کرنے کاکام بھی چل رہا ہے۔ تمام کوششوں سے پانی کے تحفظ کا اہم نشانہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا کہ ابھی بے شک پانی سستا اور سب کیلئے دستیاب معلوم ہورہا ہے۔