پرموشن سے متعلق ٹیچروں کے مسائل کو جلد حل کیا جائے:وزیر تعلیم

پٹنہ 22 مئی (طارق حسن) 22 مئی 2016 کو راشٹریہ جنتادل ٹیچرس سیل کے ریاستی صدر پروفیسر رندھیر یادو کی صدارت میں پٹنہ یونیورسیٹی کے کئی ٹیچروں کی ایک ٹیم وزیرتعلیم اشوک چودھری سے مل کر پٹنہ یونیورسیٹی میں2003 بیچ کے پرموشن سے متعلق موضوع پر ٹیچروں کے ذریعہ اپنے مسائل سے واقف کرایا ٹیچروں کے ذریعہ وزیر تعلیم کو میمورنڈم دے کر بتایا گیا کہ بہار کے زیادہ تر یونیورسیٹیوں میں 2003 بیچ کے ٹیچروں کو پرموشن دے دیا گیا ہے لیکن آج تک پٹنہ یورنیورسیٹی کے ٹیچروں کو کس وجہ سے پرموشن سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ ہم لوگوں کے بیچ کے زیادہ تر ٹیچروں کو دوسری یونیورسیٹیوں میں دئے گئے پرموشن کی فوٹو اسٹیٹ کاپی بھی میمورنڈم کے ساتھ منسلک کی گئی ہے اس سلسلہ میں وزیرتعلیم اشوک چودھری ہم لوگ کے مسائل کو سن کر واقف ہوئے اور بلا تاخیر کاروائی کرتے ہوئے پٹنہ یونیورسیٹی کے وائس چانسلر کو ٹیچروں کے مسائل سے واقف کرایا اور بلا تاخیر پرموشن سے متعلق ٹیچروں کے مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا گیا ۔ ریاستی صدر پروفیسر رندھیر یادو نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹنہ یونیورسیٹیوں میں بہار کے دیگر یونیورسیٹیوں میں پرموشن کا کام جلد پورا ہو تاکہ دیگر یونیوسیٹیوں کی طرح پرموشن کا فائدہ محروم یونیورسیٹیوں کے سبھی ٹیچروں کو مل سکے۔ وزیر تعلیم سے ملنے والوں میں راشٹریہ جنتادل ٹیچرس سیل کے ریاستی صدر رندھیر یادو ، ڈاکٹر ابھے کمار، ڈاکٹر شیو ساگر، ڈاکٹر شیام دیو یادو، ڈاکٹر سنجے کمار، ڈاکٹر منوج رنجن ، ڈاکٹر متھیلش کمار، ڈاکٹر آشا کماری وغیرہ شامل تھیں۔