کولکتہ، 15 مئی (یو این آئی) کولکاتا نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل نو میں ہفتہ رائزنگ پنے سپرجائنٹس کے خلاف آٹھ وکٹ سے ملی جیت کا کریڈٹ اپنے گیند بازوں کو دیا۔اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی اور یوسف پٹھان کے ناٹ آؤٹ 37 رنز کی اننگز کی بدولت کولکتہ نائٹ رائڈرس نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں رائزنگ پونے سپرجاینٹس کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل نو کے پلے آف میں پہنچنے کے لئے اپنی دعویداری مضبوط کر لی ہے ۔ گمبھیر نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا ”ٹورنامنٹ میں ہم نے کئی ٹاس ہارے ہیں لیکن ٹیم کی جیت پر اس کا زیادہ اثر نہیں پڑا کیونکہ گیند بازوں نے اچھی بولنگ کی ہے ۔ اس میچ میں بھی ہمارے تیز رفتار گیندابازوں نے اچھی شروعات کی۔ مجھے اپنے گیند بازوں پر پورا اعتماد ہے ۔ ابھی تک ٹیم کے لئے سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے ۔ اس جیت سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے ”۔کپتان نے کہا ”ٹورنامنٹ میں ہمیں ابھی بہت طویل فاصلہ طے کرنا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ آگے کے میچوں میں بھی ٹیم کی جیت میں بلے سے اپنابھرپور تعاون دوں گا۔ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے ۔ یہ وکٹ اسپن گیند بازوں کے مناسب تھی۔ ہمارے اسپنروں نے بھی اس میچ میں بہترکردار ادا کیا”۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھے اسپنر کو اچھی وکٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ہوا میں بھی اپنی رفتار سے بلے بازوں کو چکمہ دے سکتا ہے ۔وہیں 18 گیندوں میں تین چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 37 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر کولکاتا کو جیت دلانے والے مین آف دی میچ یوسف پٹھان نے کہا، ”میں نے کسی خوف کے بغیر اپنا فطری کھیل کھیلا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے صحیح وقت پر اپنی ٹیم کے لئے ایک میچ جیتااور اننگز کھیلی۔ اس اننگز سے مجھ میں کافی اعتمادپیدا ہواہے مجھے امید ہے کہ میں آگے بھی اسے جاری رکھوں گا”۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.