گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا: دھونی

وشاکھاپٹنم، 18 مئی (یو این آئی) رائزنگ پونے سپرجائیٹس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل نو مقابلے میں دہلی ڈیئر ڈیولس کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں ملی 19 رن سے ملی جیت کا کریڈٹ اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کو دیا۔میچ کے بعد کپتان دھونی نے کہا”ٹیم کے تیز گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اسپنروں کے لئے موقع بنایا۔ گیند بازوں نے ایک یونٹ کے طور پر گیند بازی کی۔ اس کے علاوہ بارش کے سبب میچ میں فتح حاصل کرنے میں قسمت نے بھی ساتھ دیا۔انہوں نے کہا ”ہمارے گیند بازوں کو زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہیں اپنی صلاحیت کے حساب سے بولنگ کرنے کی ضرورت تھی اور انہوں نے اپنی حکموت عملی کے عین مطابق ہی گیند بازی کی۔ ہم اس سے پہلے کے مقابلوں میں بولنگ میں جدوجہد کر رہے تھے لیکن یہاں گیند بازوں نے زور دار واپسی کی۔ گیند بازوں نے بے خوف ہوکر بولنگ کی”۔اسٹار بلے باز نے کہا ”ہم میچ سے پہلے اپنے بہترین بولنگ کو لے کر فکر مند تھے لیکن گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اگلے مقابلے کے لیے ہمیں نئے متبادل دیے ہیں۔ یہ جیت ہمارے لئے انتہائی حوصلہ افزا ہے اور ہم اگلے میچ میں بھی اس سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ”میچ میں 20 رن دے کر تین وکٹ لے کر مین آف دی میچ بننے والے تیز گیند باز اشوک ڈنڈا نے کہا ”میچ جیت کر میں بہت خوش ہوں۔ میں گیند کو زیادہ سے زیادہ سوئنگ کرانے اور وکٹ ٹو وکٹ بولنگ کرنے کی حکمت عملی کے ساتھ اترا تھا۔ گزشتہ چند مقابلوں میں ہم خوش قسمت نہیں رہے لیکن اس مقابلے میں ہم نے اپنی پوری طاقت لگادی۔ میں اپنی کی کارکردگی سے مطمئن ہوں”۔