وشاکھاپٹنم، 18 مئی (یو این آئی) دہلی ڈیئر ڈیولس کے کپتان ظہیر خان نے آئی پی ایل نو میں رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے خلاف بارش سے متاثرہ میچ میں شکست کو مایوس کن بتایا لیکن ساتھ ہی کہا کہ اب بھی ہمارے لئے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہے ۔مقابلے کے بعد ظہیر نے کہا ”پونے کے خلاف ہار واقعی مایوس کن ہے ۔ ہمیں اس میچ میں ہر حالت میں جیت حاصل کرنی تھی۔ ہمیں مثبت رہتے ہوئے اگلے میچ کو جیتنا ہوگا۔ ہمیں ابھی دو میچ کھیلنے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل کے مطابق اب بھی ہماری امیدیں ختم نہیں ہوئی ہیں۔ ہم اگر اگلے دو میچ اچھے نیٹ رن ریٹ سے جیتتے ہیں تو پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ جائیں گے ”۔اسٹار فاسٹ بولر نے کہا ”میچ میں کچھ فیصلے ہمارے حق میں نہیں رہے ۔ ہم میچ میں کچھ منصوبہ بندی کے ساتھ اترے تھے لیکن منصوبوں کا کامیاب نہ ہونا مایوس کن رہا۔ ٹیم اب بھی مضبوط ہے اور کھلاڑیوں میں بہترین تال میل ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلے میچ میں ہم زوردار واپسی کریں گے ۔
ہار کے باوجود پلے آف کی امیدیں برقرار:ظہیر
