یونیور سیٹیو ں میں اکیڈمک کلینڈر کا نفاذ ضروری

وائس چانسلروں کی میٹنگ سے گورنر رام ناتھ کووند کا خطاب ،وزیر تعلیم اشوک چودھری نے کہا ؛اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ہورہی بہتری نظر بھی آنی چاہئے

پٹنہ 14 مئی( ابو الکلام) ہماری یونیورسیٹیوں میں اکیڈمیک اور اکزام کلینڈرکا نفاذ ضروری ہے اس سے طلباء، اساتذہ، ملازمین سب کو سہولت ہوگی ۔وقت کے مطابق داخلہ ، باضابطہ تدریس وقت سے امتحانات کا انعقاد ، وقت پرریزلٹ کی اشاعت اور بروقت ڈگڑیوں کی تقسیم ۔ ہم اگر یہ نشانہ حاصل کرلیتے ہیں تو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی بیشتر دشواریاں خود بخود دور ہو جائیں گی ۔یہ کہناہے چانسلر بشمول گورنر رام ناتھ کووندکا۔ موصوف آج راج بھون میں منعقد وائس چانسلروں اور پرووائس چانسلرو ں کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔گور نر نے کہاکہ یونیورسیٹوں اور کالجو ں میں اسٹودنٹس ویلفیئر کمیٹی اور گریوانس ریڈریسر میکانزم کومستحکم کیاجانا نہایت ضروری ہے ۔اساتذہ اور غیرتدریسی ملازمین کی ترقی اوران کے ریٹائرل فائدہ سے متعلق مختلف معاملوں کے حل کیلئے ہی یونیور سیٹوں میں مستقل انتظام کیاجاناچاہئے ۔مسٹر کو وندنے کہاکہ یونیورسیٹو ں سے اپنے مضافاتی گاؤں کوگو د لیتے ہوئے انہیں سبھی اہم سرکاری منصوبوں سے مستفید کرانے کی اضافی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے گزارش کی گئی تھی ۔انہو ں نے مختلف سرکاری منصوبوں مثلاًوزیر اعظم اسکل ڈیولپمنٹ منصوبہ سوچھ بھارت مہم ،برق کاری منصوبہ ، میک ان انڈیا ، ڈیجیٹل انڈیا،سمیت ریاستی حکومت کے ’’سات عزائم‘‘ کے کامیاب نفاذ میں معاون بن کرہمارے تعلیمی ادارے براہ راست اپنی سماجی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔