لکھنؤ15 مئی (آفاق عالم):وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا ’’میک یور فلم ان یوپی‘‘ کا پیغام اب معتبر کانس فلم تقریب میں شال دنیا کے نامی گرامی فلم سازوں اور ہدایت کاروں تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست کی نئی فلم پالیسی میں فلم ساز اور ہدایت کار خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ای میل کے ذریعہ یہ اطلاع دیتے ہوئے اترپردیش فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے رکن ولاس کپور نے بتایا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ، نیدر لینڈ اور یوروپ کے نامی گرامی فلم سازوں ،ریشن لوئس اسمتھ ، کرسٹوفر ، مارٹن رابرٹ وغیرہ نے انڈین پویلین میں آکر اترپردیش کی نئی فلم پالیسی کے بارے میں جانکاری حاصل کی ہے۔
یوپی میں کام کرنا چاہتے ہیں معروف غیر ملکی فلم ساز
