رانچی 27 مئی (معیز الدین خان) وزیراعلیٰ رگھو ور داس نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ میں بنے جدید قسم کی کھادی صوبہ کی پہچان بنے گی اس کے لئے سرکار دیہی حلقوں میں چھوٹی اور بڑی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے سرکار کے ذریعہ 30 ہزارروپئے تک کی اکائی لگانے پر 90 فیصد تک کی سب سیڈی دی جارہی ہے مسٹر داس رانچی جھار کرافٹ و جھارکھنڈ کھادی گرام ادیوگ بورڈ کے نئی عمارت کے افتتاح کے بعد تقریب کو خطاب کر رہے تھے مسٹر داس نے کہا کہ بدلتے فیشن اور ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے چیزوں کوتیار کریں۔ ساتھ ہی مارکیٹنگ بھی کرنا ضروری ہے تبھی بنائی گئی چیزوں کو بازار مل پائے گا