لکھنؤ11 جون (ایجنسی):وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو 12 جون کو جن پد امبیڈکر نگر کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مستفیدین کو بھی مختلف منصوبوں کا فائدہ پہنچائیں گے۔ بعد میں وہ ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ جلسہ کے بعد وزیراعلیٰ شہید تھانہ انچارج سنتوش کمار یادو کے اہل خانہ سے مل کر تعزیت بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ متھرا کے تشدد میں شہید ہونے والے ایس پی سیٹی مکل دویدی کے اہل خاندان سے مل کر بھی تعزیت کریں گے اور 15 جون کو متھرا جائیں گے۔
اکھلیش متھرا کے شہیدوں کے ورثا سے آج تعزیت کریں گے
