فروزن پی نٹ بٹر پوپس
اجزاء: چاکلیٹ۔250 گرام ، کریم چیز۔ایک کپ ، کریم۔ایک پیکٹ ، چاکلیٹ بسکٹس کا چور۔ایک کپ، باریک کٹے بادام۔آدھا کپ ، پسی چینی۔آدھا کپ ، گلاس۔چھ عدد ، آئس کریم اسٹکس۔چھ عدد ، چاکلیٹ چپ۔آدھا کپ ، دودھ۔ایک کپ، جیلٹن پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچہ ۔
ترکیب: پہلے ڈبل بوائیلر میں 250 گرام چاکلیٹ کو پگھلائیں اور گلاس میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔1/2کپ باریک کٹے بادام کو توے پر بھونیں۔پھر ایک کپ کریم چیز، ایک پیکٹ کریم اور ایک کپ دودھ کو پھینٹ لیں۔ اب اس میں بادام۔ آدھا کپ چینی اور آدھا کپ چاکلیٹ کپ چاکلیٹ چپ ڈال کر فولڈ کر لیں۔ اب اس میں جمی ہوئی چاکلیٹ ڈال کر دوبارہ فریزر میں رکھ دیں۔جب وہ جم جائے تو ایک کپ چاکلیٹ بسکٹس کا چورا ڈال کر سرو کریں۔
فروٹ کوکٹیل
اجزاء: فروٹ کوکٹیل ۔1بڑاٹِن ، ونیلا کسٹرڈ۔3کھانے کے چمچے ، تازہ دودھ۔1/2لیٹر ، کنڈینسڈ ملک۔1ٹِن ، چھلے باریک کٹے اخروٹ۔1/2پیالی ، اسٹرابری جیل۔1پیکٹ ، گرم پانی۔1پیالی ، باریک کٹی کیٹ بیری چاکلیٹ۔1پیکٹ ، چینی۔2کھانے کے چمچے
ترکیب: ایک دیگچی میں 1/2لیٹر تازہ دودھ اور 2کھانے کے چمچے چینی ملاکر پکائیں۔ اب تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں 3کھانے کے چمچے ونیلاکسٹرڈ گھول کر دودھ میں شامل کریں۔ جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اسے اتارکر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر 1پیکٹ اسٹرابری جیلی کو 1پیالی گرم پانی میں گھول کر جما لیں۔ اس کے بعد ایک باؤل میں تیار کسٹر ڈ میں 1ٹِن کندینسڈ ملک ملا کر ڈال دیں۔ اب 1بڑا ٹِن فروٹ کوکٹیل کھول کر سیرپ کے بغیر کسٹرڈ میں ملائیں۔ آخر میں جیی اور 1پیکٹ چاکلیٹ سے سجادیں۔ اب 1/2پیالی اور باریک کٹے اخروٹ ڈال کر فریج میں رکھ دیں مزے دار فروٹ کوکٹیل تیار ہے ۔
فروٹی یوگرٹ
اجزاء: کیلے۔2عدد ، اورنج مارملیڈ۔6کھانے کے چمچے ، دہی۔2کپ ، شہد۔2چائے کے چمچے
ترکیب:2 عدد کیلے6کھانے کے چمچے اورنج مار ملیڈ، 2کپ دہی اور 2چائے کے چمچے شہد کو اچھی طرح مکس کریں او ر ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔
جیلی یوگرٹ سرپرائز
اجزا : اسٹرابری جیلی۔2پیکٹ ، پانی۔2کپ ، اسٹرابری ایسنس۔3۔4قطرے ، دہی۔500گرام ، اسٹرابری۔15۔20عدد ، کریم۔2۔1کپ ، آئسنگ شوگر۔2کھانے کے چمچ
ترکیب:جیلی کو پانی میں لگائیں۔ جب ہلکی جمنے لگے تو اسے دہی میں ملا دیں۔ ساتھ ہی اسٹرابریزایسنس مکس کرکے سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اسٹرابیری اور کریم سے ڈیکوریٹ کرکے سرو کریں۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.