رانچی 17 جون (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے ریاست میں سبز انقلاب لانے کیلئے ایک انوکھی پہل کی ہے۔ دیہی نوجوانوں کو زراعت کی طرف متوجہ کرنے کیلئے نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ زراعت کو فروغ دینے اور ریاست کو خوراک کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے نوجوانوں کو اسکل ڈیولپمنٹ کا فیصلہ لیا گیاہے۔ ایگریکلچر ٹکنالوجی مینجمنٹ جیسے اداروں کے ذریعہ ہر گاؤں کے نوجوانوں کو اس سے جوڑا جائے گااور ٹریننگ کے بعد انہیں گاؤں میں ہی زراعت کے فروغ کے کام میں لگایا جائے گا۔ آریہ پروگرام کے تحت ہر گاؤں سے دو نوجوانوں کاانتخاب کر کے انہیں تربیت دی جائے گی۔ وہ گاؤں کی غیر مزروعہ زمین کی نشاندہی کر کے اسے قابل کاشت بنانے اور کسانوں کو دلہن کی کھیتی کیلئے راغب کریں گے۔
جھارکھنڈ میں سبز انقلاب لانے کیلئے رگھوور حکومت سنجیدہ
