کلکتہ 7جون(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جی ایس ٹی بل کو ریاست کیلئے لائف لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس اس بل کے حق میں ہے اور بہر صورت اس بل کو پاس کرایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف چیمبر آف کامرس کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ تقریب میں ریاست کے وزیر خزانہ امیت مترا جو جی ایس ٹی پر ریاستی وزارت خزانہ کے گروپ کے چیرمین ہیں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں یہ بل پاس ہوجائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جی ایس ٹی ایک طویل وقفہ سے پارلیمنٹ میں معلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بل عوام کے حق میں ہے ۔تاہم وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ مرکزی میں برسراقتدار بی جے پی کی مخالفت ہیں ۔مگر ہماری مخالف سیاسی بنیاد پر ہے مگر ہم عوام کے مفاد کی راہ میں روکاوٹ نہیں بنیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں بی جے پی حکومت کی سیاست کی بنیاد پر مخالفت کرتی ہوں مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ میں عوام کی فلاح و بہود کی راہ میں روکاوٹ بھی کھڑی کروں گی ۔میں نے عوام کے مفادات کے پیش نظر سب سے پہلے جی ایس ٹی کی حمایت کا اعلان کیا ۔
جی ایس ٹی بل کو بہر صورت پاس کرایا جائے گا: ممتا بنرجی
