رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے اللہ کا ایک انعام و اکرام اور اس کی پیہم سعادتوں اورعنایتوں کا ایک تسلسل ہے ، یہ مہینہ اللہ کے تقریب اور اس کی رضا حاصل کرنے اور مستقل طور پر اپنی زندگیوں میں انقلاب بر پا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ اس ماہ میں صرف عبادات کا اجر و ثواب بڑھا دیا جاتا ہے بلکہ عبادات کی توفیق ارزانی کرنے میں اللہ تعالیٰ کی بے حساب عطامتوجہ ہو تی ہے ۔ اس ماہ میں ایک رات لیلتہ القدر ہے جو ہزار مہینوں سے افضل قرار دی گئی ہے ، ماہ رمضان کو اس رات سے خا ص نسبت ہے ۔ اسی ماہ میں قرآن نازل ہوا اور اسی ماہ کے اندر قرآن کی تلاوت اور قیام الیل .جیسی عبادت عطاکی گئی ۔ یہ انسانی غم خواری ، باہمی ہمدردی اور مروت کا مہینہ بھی ہے ۔ جہاں اس مو قع پر مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے وہیں اس کے رزق میں دوسروں کا بھی حصہ قرار دے کر اسے دوسروں کے دکھ درد میں شریک کر کے سعادت اخروی حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کر دیا ہے یہ مہینہ دنیا کے تمام چین و بے قرار انسانوں کے لئے پیام و رحمت بلکہ بار رحمت ہے ۔ اور یہ مہینہ اعلان کرتا ہے کہ وہ دامن توبہ تھام لیں ، اشک بار آنکھوں کو کچھ دنوں کے لئے آزاد چھوڑ دیں ، تکلیف و بے قراری سے گریز نہ کریں بلکہ سینوں سے لگائیں اور پھر دیکھیں کہ خدا کی رحمت کس طرح ان کی جانب متوجہ ہو تی ہے ۔ اقبا ل کایہ شعر شاعر ا نہ تخیل کے بجا ئے ایک حقیقت بن جاتا ہے !
مو تی سمجھ کے شان کریمی نے چن لئے
قطرے جو تھے عرق انفعال کے
یہ مہینہ عبادتوں کا موسم بہار رحمتوں ، سعادتوں ، بخششوں اور جہنم سے آزادی اور تقریب خدا وندی حاصل کرنے کے لئے جشن بہاراں کی حیثیت رکھتا ہے ۔ رمضان کے مہینہ میں فرائض واجبات کے علاوہ نوافل و سنن ، ذکر و اذکار ، تسبیح و تحلیل اور تلاوت قرآن مجید جیسی عبادتوں میں اس کے اجر و ثواب بڑھا دئے جاتے ہیں تا کہ بندہ اپنے ان اعمال کے ذریعہ دامن کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کی کوشش کر سکیں اور پھر رب العالمین کے سامنے اپنے نیک اعمال کے ذریعہ رو برو ہو سکے ۔ علاوہ ازیں اور بھی عبادتیں ہیں جنہیں بجا لانا ہم مسلمانوں کی بڑی ذمہ داری ہیں جیسے روزہ دار کو افطاری کرنا ، صدقہ و خیرات کرنا اور ضرورت مندوں کا خیا ل رکھنا وغیرہ وغیرہ ۔ نبی اکرم ﷺکے بارے میں آتا ہے کہ جب رمضان کا مہینہ آتا تو آپ ﷺ کی سخاوت و فیاضی بڑھ جاتی تھی ۔
اللہ کا لاکھ لاکھ کرم ہے کہ اس کے فضل سے ایک بار پھر رحمتوں اور برکتوں کا یہ مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے اور خدائی رحمتوں اور نوازشوں کی موسلہ دھار بارشیں ہمیں شرابور کرنے والی ہے ، ہم میں سے کتنوں کے رشتہ دار گذشتہ سال اس نعمت میں ہما رے شریک تھے ، مگر اب وہ اعمال کی توفیق سے محروم ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اس مو قع پر ہمارا فریضہ یہ ہے کہ اپنے ان مر حومین کو یاد رکھیں اور ان کے لئے بھی اپنے دعاؤں میں شامل کریں ۔ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین)
ما ہ مبارک کی یہ مقدس ساعتیں اس با ر پھر ہمارے سامنے ہیں اور ہم ان کے استقبا کے لئے سراپا شوق و انتظار بنے ہو ئے ہیں ، رحمت کے قطرے ہمارا دامن بھر نے کو بے تاب ہیں ، رب ذوالجلال کے فرشتے صبح و شا م مسلسل ندا لگا رہے ہیں اور رحمت و مغفرت کے طالبین اور عذاب سے خلاصی چاہنے والوں کی مرادیں پو ری کر رہے ہیں ۔ تو کیوں نہ اس کے ایک ایک لمحہ کو غنیمت سمجھیں ۔ اپنے اوقات کو یوں ہی بیکار کے بجائے زیادہ سے زیادہ عبادتوں و ریاضت ، ذکر و اذکار ، توبہ و استغفار ، تلاوت قرآن اور قیام الیل میں گذاریں ، سنن و نوافل اور فرائض و واجبات کا خوب خوب اہتمام کریں ، سستی اور کاہلی لایعنی اور گالی گلوج سے پر ہیز کریں اور اللہ کے حقوق کے ساتھ حقو ق العباد کا بھی پورا خیال رکھیں اور ہر خیر کام کو اپنا نے کی سعی کریں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ذات باری تمام مسلمانوں کے لئے رمضان المبارک کا مہینہ رحمت و مغفرت کا ذریعہ بنا ئے۔ آمین
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.